نمکین روش

خیبر پختونخواہ کی روایتی ڈش نمکین روش

ویب ڈیسک (پشاور)نمکین روش خیبرپختونخواہ کی مشہوراورروایتی ڈش ہےاسےپشتومیں نمکین روش اورنمکین گوشت کہتےہیں۔

یہ دنبے کےگوشت کابنایاجاتاہےلیکن بکرےکےگوشت کابھی بناسکتےہیں۔

یہ سردیوں کی بےحد مرغوب اورلذیذ ڈش ہےخیبر پختونخوا کی یہ ڈش پاکستان بھرکےریسٹورنٹ میں بنائی جاتی ہےاوربہت مقبول ہے۔.

یہ ڈش صحت کےلیے بھی بہت فائدہ مند ہےاسکی یخنی اورشوربےکااپناہی مزہ ہوتاہےلیکن اسےخشک بھی بناسکتےہیں۔لیکن اس میں نمک دوسرے کھانوں کی نسبت تھوڑازیادہ ڈالاجاتاہے۔

اجزاء:

  • پیاز
  • کالی مرچ
  • ادرک لہسن پیسٹ
  • نمک
  • ہلدی
  • خشک دھنیاپساہوا
  • زیرہ پاوڈرحسب پسندیاگوشت کی مقدارکےمطابق
  • دھنیا

ترکیب:

  1. سب سےپہلےبکرے کےگوشت کواچھی طرح صاف کر کےدھولیں بکرے کاگوشت آسانی سے دستیاب ہوتاہےدنبے کےگوشت کی نسبت گوشت زیادہ ہڈیو اورچربی والا ہونا چاہیے اس میں گھی بھی کم ڈلتا ہے کیونکہ چربی پگھلنےسےبہت چکنائی ہو جاتی ہے ۔
  2. پتیلی میں گھی گرم کرکےاس میں گوشت ڈال کراتنی دیر فرائی کریں کہ گوشت اورچربی کی بوخوشبومیں بدل جائے جب گوشت کا رنگ گلابی ہونے لگے تو ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال دیں اب دوبارہ اسے ہانچ سے دس منٹ تک بھونیں۔
  3. اس کے بعد پیاز کاٹ کر ڈال کر بھونیں پھر نمک ہلدی کالی مرچ پسا دھنیا ہسا زیرہ ڈال کر پانچ منٹ بھون کر اس میں اتنا پانی ڈال دیں کہ گوشت ڈوب جائے تقریباً پچاس منٹ تک گوشت کو درمیانی آنچ پر پکنے دیں جب گو شت اچھی طرح گل جائے اور ہڈیوں کی بھی یخنی بن جائےتو چیک کرلیں۔
  4. اپنی مرضی کے مطابق جیسا رکھنا چاہیں گاڑھا پتلا یا خشک آخر میں سبز مرچیں اور سبز دھنیا کاٹ کر ڈال دیں مزیدار اور لذیذ ڈش تیار ہے۔