رحمت اللعالمینۖ اتھارٹی

رحمت اللعالمینۖ اتھارٹی کے قیام کا اعلان

ویب ڈیسک (اسلام آباد)رحمت اللعالمینۖ اتھارٹی کےقیام کااعلان کرتےہوئےوزیراعظم عمران خان نےکہا ہےکہ ہم سیرت النبیۖ بچوں اوربڑوں کوپڑھانےکاطریقہ کارطےکریں گے،اسکولوں کےنصاب کی نگرانی کی جائیگی،اس اتھارٹی کی نگرانی میں خودکروں گا۔

اسلام آبادمیں رحمت اللعالمینۖ کانفرنس سےخطاب کرتےہوئےوزیراعظم نےکہاکہ ہم نےاتھارٹی کےچیئرمین کی تلاش شروع کردی ہے،دنیا کےبہترین مذہبی سکالرکوچیئرمین بنایاجائےگاجواسلام سےمتعلق دنیاکوآگاہ کرےگا۔

انہوں نےکہاکہ کمزورانسان انصاف اورطاقتوراین آراوچاہتا ہے، مدینہ کی ریاست کےاصولوں پرچلیں گےتوملک ترقی کریگا،

انہوں نےکہاکہ حکومت نہیں معاشرہ کرپشن کےخلاف لڑتاہےوہ معاشرہ کبھی ترقی نہیں کرسکتاجہاں کرپشن ختم نہ ہومیں جنہیں رول ماڈل سمجھتاتھاان کی زندگی کوقریب سےدیکھا،ہمارےرول ماڈلزاورسیدھےراستےمیں زمین آسمان کافرق تھا۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمان کا ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

ان کا کہناتھاکہ عشرہ رحمت اللعالمینۖ کی تقریبات کا آغاز کرکے فخر محسوس کررہا ہوں۔ نبی کریم ۖساری انسانیت کیلئے رحمت بن کرآئے، جومعاشرہ حضرت محمدۖکےاصولوں پر عمل کرے گا وہ اوپرچلا جائےگا۔

پاکستان میں جنسی جرائم تیزی سےبڑھ رہےہیں،مغرب کاخاندانی نظام ہمارےسامنے تباہ ہوا،مغربی کلچراپنانے سے ہمارامعاشرہ کیسے بچ سکتاہے۔

وزیراعظم عمران خان کاکہناتھاکہ میں ہمیشہ سےاپنی زندگی کاجائزہ لیتاہوں،موجودہ دورمیں نوجوان نسل انتہائی دبائو کاشکار ہے۔ دنیامیں سب سےبڑاانقلاب 625سے 635 کےدرمیان آیا۔ چھوٹےتھےتوسونےسےپہلےیہی دعا کرتےتھے کہ اللہ ہمیں سیدھےراستےپرلگا۔اللہ ہمیں نبی کریمۖ کی زندگی سےسیکھنےکاحکم دیتا ہے،ایک راستہ ناجائزدولت کمانےکاہےاوردوسراراستہ نبی کریمۖ کی سیرت کا ہے۔

مزید پڑھیں:  سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان

وزیر اعظم نےکہاکہ جب اقتدارمیں آیاتوآئی جی سےپوچھاکون سےجرائم میں اضافہ ہورہاہےتوانہوں نےبتایاکہ جنسی جرائم میں اضافہ ہورہاہے،بچوں کیساتھ زیادتی معاشرے میں سرایت کرچکی ہے۔

جنسی جرائم سےسارے معاشرے کو مقابلہ کرناپڑتاہے۔ جس معاشرے کی اخلاقیات تباہ ہوجائیں وہ کبھی اوپرنہیں جاسکتا۔