13سو نجی اسپتال

13سو نجی اسپتالوں میں سے20فیصدبھی معیاری نہیں

ویب ڈیسک:13سو نجی اسپتالوں میں سے صحت سہولت پروگرام کے ساتھ رجسٹریشن کیلئے 20 فیصد بھی معیاری نہیں۔

صحت سہولت پروگرام کیساتھ رجسٹریشن کیلئے 13سو سےزائددرخواستیں موصول ہوگئی ہیں تاہم ان میں سے20فیصداسپتال بھی مطلوبہ معیارکےمطابق نہیں نکلے۔

ذرائع نےبتایاہےکہ اس سلسلہ میں آئندہ چندروزمیں درخواستوں پرکارروائی شروع کی جائےگی جسکی روشنی میں نئی رجسٹریشن کےاعدادوشمارجاری کئےجائیںگے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، بشام واقعہ کے بعد این سی پی گاڑیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

صحت سہولت پروگرام کےذرائع نےبتایاہےکہ انشورنس پرمفت علاج کیلئےنجی اسپتالوں کیلئےایک معیارکاتعین کیاگیاہےجس پرپورااترنےوالے اسپتالوں کی رجسٹریشن کی جائے گی۔

اس مقصدکیلئےصوبہ بھرمیں نجی اسپتالوں سےدرخواستیں مانگی گئی تھیں اس پیشکش کےجواب میں اب تک13سودرخواستیں موصول ہوئی ہیں جنکی ابتدائی جانچ پڑتال میں20فیصداسپتال بھی معیارکےمطابق نہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹیکس کیسز میں التوا پر وزیراعظم برہم، متعلقہ افسران معطل، انکوائری کا حکم

آئندہ چندروزمیں تمام درخواستوں کی حتمی جانچ پڑتال کی جائےگی اوراس کےبعدرجسٹریشن کافیصلہ کیاجائےگا۔

ذرائع نے بتایاہے کہ اسپتال کے پاس اگرمطلوبہ معیارنہیں توانہیں رجسٹریشن نہیں دی جائےگی۔