مہنگی چینی

مہنگی چینی پر 13ارب روپے کی اضافی ادائیگی

ویب ڈیسک:مہنگی چینی امپورٹ کرنے پرحکومت کو 13 ارب روپےسے زائد کی اضافی ادائیگیوں کاسامنا ہے۔7 ارب 60 کروڑ روپے چینی کی امپورٹ پرائس بڑھ جانے کےباعث ادا کرنےپڑرہے ہیں جبکہ 28 روپےکلو کےحساب سے صارفین کو سبسڈی کی مد میں 5 ارب 60 کروڑ روپےدیئےجائِیں گے ۔

کین کمشنرآفس کےمطابق حکومت کوکراچی پورٹ پر درآمدی چینی 114 روپے فی کلومیں پڑرہی ہے اورحکومت یہ چینی ڈپٹی کمشنرزکی زیرنگرانی عام مارکیٹ، سہولت بازاروں اوراتوار بازاروں میں 90 روپے فی کلو کےحساب سےفروخت کرےگی۔

مزید پڑھیں:  خلا میں ایٹمی ہتھیار رکھنے سےمتلق قرارداد روس نے ویٹو کر دی

اس مقصد کیلئےڈیلرزکو درآمدی چینی 86 روپے کلو میں دی جائیگی،پچھلے سال درآمدی چینی کی کراچی پورٹ پر پہنچ 76 قیمت روپے کلوتھی۔وفاق کی طرف سے پنجاب کو 109 روپے فی کلو کے حساب سے کراچی پورٹ پر چینی فراہم کرنے کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا تاہم اب ٹی سی پی نے اچانک 114 روپے فی کلو کے حساب سے انوائس بھجوادی ہے ۔

چینی کی امپورٹ میں تاخیرسےفیصلےکےباعث حکومت کواربوں روپےکی اضافی ادائِیگی کرنا پڑی ہے۔2 لاکھ ٹن درآمدی چینی ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعےامپورٹ کی گئی ہےاوراس میں سے 50 ہزار ٹن چینی خِیبرپختونخوا حکومت کو دی گئیِ ہے جبکہ ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی پنجاب حکومت کودی گئِی ہے ۔

مزید پڑھیں:  ججز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مشترکہ ادارہ جاتی رسپانس دینے کا فیصلہ

درآمدی چینی کی کوالٹی پر بھی سوال اٹھ رہے ہیں اور ڈیلرز بھی درآمدی چینی کی بجائے مقامی طور تیار کی گئِی چینی شوگر ملز سے اٹھانا چاہتے ہیں۔اس وقت بھی 2لاکھ 50 ہزار ٹن کے قریب چینی پنجاب کی شوگر ملز کے سٹاک میں پڑی ہے ۔