مفت ادویات بند

مفت ادویات کی فراہمی بند

ویب ڈسک:اسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی بند کر دی گئی ،پشاورکےشہری اورنواحی علاقوں میں ادویات کی ڈیمانڈبھنےکے باوجود بھی محکمہ صحت سے مسئلہ حل نہیں ہوسکا ہے جس سے اسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی مریضوں کیلئےبند کردی گئی ہے ۔

انتظامیہ نے بتایا کہ ان کے پاس سٹاک ختم ہو چکاہے جبکہ نئی ادویات کیلئے تاحال کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ نہیں کیا گیا جس سے بحران کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں:  نوازشریف سیاست میں سرگرم، جلد پارٹی صدارت سنبھالیں گے

ذرائع نے بتایا کہ پشاورکےمختلف علاقوں میں قائم بعض بنیادی مراکزصحت اور دیہی مراکز صحت پرادویات کا سٹاک کئی ماہ پہلے ختم ہوچکا ہےجس کیلئےڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور ڈپٹی ہیلتھ آفیسرز کو کئی مرتبہ ڈیمانڈ بھیجی گئی لیکن اس کے بعد بھی مسئلہ حل نہ ہوسکاہے ۔

اسپتالوں میں زیادہ ترمریض معائنہ کے ساتھ ساتھ ادویات مفت ملنے کی وجہ سے آتے ہیں چونکہ اسپتالوں میں لازمی ادویات نہیں اس لئےمریضوں کی تعداد میں بھی کمی واقع ہوگئی ہے اس وقت اسپتالوں میں اینٹی بائیوٹک اوردوسری ضروری ادویات کی فراہمی عارضی طورپرمعطل ہے .

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال

دوسری طرف ڈی ایچ او آفس کےذرائع نے بتایا کہ ایم سی سی لسٹ پر تنازع کی وجہ سے ادویات کی خریداری کیلئے کمپنیوں کو سپلائی آرڈر نہیں دیاگیاہےاس بارے میں ڈی جی ہیلتھ آفس کو آگاہ کر دیا گیا ہے جس کی روشنی میں جلد ہی ادویات خریدی جائیں گی۔