عامر لیاقت اورفواد چودھری آمنے سامنے

عامر لیاقت کی فواد چودھری کو وارننگ

ویب ڈیسک: عامر لیاقت نے فواد چودھری کوتھپڑ مارنے کی وارننگ دیتے ہوئے انہیں خبردار کیاہے کہ وہ ان کے معاملات سے فاصلہ رکھیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے پیغام میں تحریک انصاف کے ناراض رہنماڈاکٹرعامرلیاقت نے کہاکہ فواد چودھری صاحب میرے معاملات سے فاصلہ رکھیں مناسب رہے گا ورنہ میرا تھپڑ آپ کے تھپڑ کے آگے ٹِک نہیں سکے گا، بہتر ہے خاموش رہیں۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان تجارتی معاہدہ،تجارت کو سیاست سے الگ رکھنے پر اتفاق

خیال رہے کہ عامر لیاقت نے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا تھاکہ استعفیٰ دینے کی وجہ بتا دی تو سب ہل کر رہ جائیں گے، قیامت آ جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ میرا گھر تباہ ہو گیا مگر حکومت نے میرا ساتھ نہیں دیا۔ میں نے اپنے کروڑوں روپے کا گھر نیشنل بینک کے پاس گروی رکھا مگر مجھے قرض کے پیسے نہیں دیئے گئے۔انہوں نے پی ٹی آئی چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ ایسی ہے کہ مجھ پر غداری کا کیس بن جائے گا۔

مزید پڑھیں:  مسجد الحرام میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس روبورٹ زائرین کی رہنمائی کرینگے