ہدایتکار انورمقصود

”ففٹی ففٹی ”سے کنارہ کشی کی وجہ انور مقصود نے بتا دی

ویب ڈیسک: ”ففٹی ففٹی ” سے کنارہ کشی کے بارے میںمعروف ڈرامہ ساز، مزاح نگار اور مصنف انور مقصود نے پہلی بار آن ایئر انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے معروف کامیڈی پروگرام ”ففٹی ففٹی ”سے کنارہ کشی اختیار کر کے ”شوشا ”نامی پروگرام کیوں شروع کیا تھا ۔

ایک انٹر ویو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جب ففٹی ففٹی کا آغاز ہوا تھا تو اس وقت ان کے ساتھ کام کرنے والے ان کی بہت عزت کرتے تھے ۔انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ جنرل ضیا ء الحق نے ففٹی ففٹی کی پوری ٹیم کو انعام دینے کے لیے مدعو کیا لیکن انہیں نہیں بلایا۔ جب انہوں نے اس کی وجہ دریافت کی تو انہیں بتایا گیا کہ کامیڈی شو میں تو اداکاروں کا کام ہوتا ہے لکھنے والوں کا نہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

انور مقصود نے کہا کہ یہی وجہ تھی کہ انہوں نے ”شوشا ”شروع کیا جس میں انہوں نے سلیم ناصر، شکیل، جاوید شیخ اور شفیع محمد جیسے سنجیدہ اداکاروں سے کامیڈی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں: عائشہ عمر اپنی 41 ویں سالگرہ منائیں گی

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹی وی کے ساتھ ان کی ناراضگی کا سلسلہ ہمیشہ سے ہی چل رہا ہے اور اسی وجہ سے انہوں نے ”آنگن ٹیڑھا ”کو ختم کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔انور مقصود کے بقول ”آنگن ٹیڑھا ”میں ان کے کئی جملوں پر ٹی وی سے تعلق رکھنے والوں کو اعتراض تھا لیکن پھر بھی وہ اس سیریز کو آگے بڑھانے کے خواہش مند تھے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

انہوں نے کہا کہ اگر اچھی چیز اپنے وقت پر ختم ہو جائے تو لوگوں کو یاد رہتی ہے اور اگر وہ بدستور چلتی جائے تو تباہی ہوتی ہے جس کی سب سے بڑی مثال مارشل لا  کی ہے۔ جو ایک وقت کے لیے ہوتا ہے کہ الیکشن کرائیں اور چلے جائیں لیکن اگر یہ کئی کئی برس تک جاری رہے تو تباہی ہو جاتی ہے۔