شیری رحمان کی پیشگوئی

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں جلد اضافہ متوقع، شیری رحمان

ویب ڈیسک: پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں حکومت جلد اضافہ کرنے والی ہے ۔یہ دعویٰ  نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان  نے کیا ہے۔
  انہوں نے کہا کہ ہم نے بجٹ پر خدشہ ظاہر کیا تھا کہ تباہی سرکار پٹرول 130 روپے فی لیٹر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں جلد بڑا اضافہ کرنے جا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت پٹرول کی قیمت میں 7 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 16 روپے کا ہوشربا اضافہ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، 30 دن کے اندر پٹرول کی قیمتوں میں یہ تیسرا بڑا اضافہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:  خضدار، تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی، 2 افراد جاں بحق، 21 زخمی