وسیم عبدالقدیرکےبارےمیں

ڈاکٹر قدیر کرکٹ کے شوقین تھے، وسیم اکرم

ویب ڈسیک: ڈاکٹر قدیر کرکٹ کے شوقین تھے ،قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کے مطابق محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کرکٹ کے شوقین تھے۔ وسیم اکرم نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی پیغام جاری کیا۔
سابق کرکٹر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ محسنِ پاکستان، ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال کا سن کر بہت دکھ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں لو اسکورنگ میچز کا امکان

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر صاحب نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں اہم کردار ادا کیا جو ملک کے دفاع کے لیے بہت ضروری تھا۔
وسیم اکرم نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ساتھ ہونے والی اپنی ملاقاتوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر صاحب ہمیشہ اچھی طرح ملتے تھے اور کرکٹ کے شوقین تھے۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20، شاہین کیویز پر جھپٹنے کیلئَے تیار، میدان آج سجے گا