وزیراعظم عمران خان کا بیان

داعش سے نمٹنے کیلئے طالبان بہترین آپشن ہیں، وزیراعظم

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ داعش سے چھٹکارا پانے کیلئے طالبان واحد اور بہترین آپشن ہیں۔ دنیا کو افغانستان کے ساتھ ہر صورت بات چیت کرنی چاہیئے، اگر ایسا نہ کیا گیا تو افغانستان داعش کا گڑھ بن جائے گا۔ افغانستان میں مضبوط طالبان حکومت دہشتگرد تنظیموں سے نمٹ سکتی ہے

مزید پڑھیں:  امریکہ کی نظریں پاک ایران تجارتی معاہدوں پر جم گئیں، پابندیوں کا خطرہ

 وزیر اعظم نے کہا کہ افغانستان کو تنہا کرنے سے منفی اثرات مرتب ہوں گے، افغانستان کو تنہا کرنے سے افراتفری اور انسانی بحران پیدا ہوگا، دنیا کو افغانستان سے ہر صورت بات کرنی چاہیے، امریکا کو قائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔

 مسئلہ کشمیر پر وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پاکستان اور بھارت کا حل طلب مسئلہ ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، مسئلہ کشمیر کو یو این قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیئے، کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر اقوام متحدہ نے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورزیربحث