Imran Khan 3 1

وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا،وفاقی کابینہ کے اجلاس کے مقام کا تعین بعد میں کیا جائے گا ،وفاقی کابینہ کے اجلاس کا چار نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ،کابینہ اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں معاشی صورتحال، ریلیف پیکج سمیت دیگر امور پر غور ہوگا،کابینہ کو توانائی ڈویژن کی جانب سے بجلی اور گیس پر بریفنگ دی جائے گی ،وفاقی کابینہ 12 مارچ کو سب کمیٹی کی جانب سے کابینہ کے قانونی کیسز کے فیصلوں کی توثیق کرے گی، وفاقی کابینہ 26مارچ اور 30 مارچ کے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی، انٹرنیشنل لیبر کانفرنس کی تجاویز، پروٹوکولز اور کنونشنز کابینہ میں پیش ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان وزراء کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا