6728444891580698440

گندم کی سمگلنگ کے خاتمے میں ناکام کسٹمزافسروں کیخلاف کارروائی شروع کردی گئی:ڈاکٹر فردوس

اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ افغانستان کوگندم کی سمگلنگ کے خاتمے میں ناکام کسٹمزافسروں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

سیالکوٹ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ اس معاملے کی تحقیقات کررہاہے اور کوئٹہ اورطورخم سرحدپرگندم کی سمگلنگ میں ملوث کسٹمزافسروں کی شناخت کے بعدایک انکوائری شروع کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان حق خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہدمیں ہمیشہ ان کیساتھ کھڑارہے گا۔انہوں نے کہاکہ پانچ فروری محصورکشمیری بھائیوں کے ساتھ یوم یکجہتی کے طورپرمنایاجائے گا اورعالمی برادری کومقبوضہ وادی میں جاری بھارتی مظالم کے بارے میں آگاہ کیاجائے گا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں گرچ چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان