پاکستان میں اب تک کوروناوائرس سے 21 افرادجاں بحق ہوئے- ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد :معاون خصوصی ظفرمرزا نے میڈیا بریفنگ میں کہا کے گزشتہ 24 گھنٹےمیں پاکستان میں 99 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پاکستان میں اب تک 1625 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں. جب کے کورونا وائرس سے 21 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ پاکستان میں 32 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں. ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5اموات ہوئیں جبکے کورونا کے باعث 783 افراد مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں.