میٹرک انٹرنتائج

میٹرک انٹرنتائج کی تحقیقات آخری مرحلے میں داخل

ویب ڈیسک:میٹرک انٹرنتائج کےحوالےسےتحقیقات آخری مرحلےمیں داخل ہوگئی ہیں ،تحقیقات آئندہ ہفتے تک مکمل ہونے کے امکانات ہیں ۔

تحقیقات کےلئےڈیڈ لائن میں مزیدتوسیع کردی گئی ہے۔واضح رہےکہ صوبائی حکومت کیجانب سےمیٹرک اورانٹر نتائج کےحوالےسےتحقیقات کے احکامات جاری کئےتھےجس کےلئےآٹھ رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی ۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، درہ پیزو کے قریب ٹرک الٹنے سے دو افراد زخمی

یہ بھی پڑھیں:نان ویکسینیٹڈ طلبہ کا سکول داخل ہونے پر پابندی


پشاورسمیت صوبےکےآٹھوں تعلیمی بورڈزمیں تحقیقات جاری ہیں تعلیمی بورڈ کےچیئرمین،سیکرٹریوں،ٹاپ پوزیشن ہولڈروں کےبیانات بھی مرحلہ وار طورپر قلمبند کئےجارہےہیں۔

مزید پڑھیں:  معاشی چیلنجز: امریکہ کا پاکستان کیساتھ تعاون جاری رکھنے کا اعلان

ذمہ دارذرائع نےبتایاہےکہ مردان تعلیمی بورڈسمیت بعض تعلیمی بورڈزکےتحقیقات آئندہ ہفتےتک مکمل کرلی جائیںگی ۔

میٹرک انٹرنتائج تحقیقات کےسلسلےمیں اہم ریکارڈحاصل کیاجارہاہےتاہم ایک تعلیمی بورڈسےتحقیقات مکمل کرلی گئی ہے۔