ٹک ٹاکر عائشہ

ٹک ٹاکر عائشہ اور ریمبو کی تہلکہ خیز آڈیوز سامنے آگئیں

ویب ڈیسک :گریٹر اقبال پارک کیس میں متاثرہ ٹک ٹاکر عائشہ اور اس کے ساتھی ریمبو کی تہلکہ خیز مبینہ آڈیوز سامنے آگئیں جس میں شناخت کئے گئے .

یہ بھی پڑھیں :خیبرپختونخوا میں گیس وبجلی بحران شدید

ملزموں سے رقم بٹورنے کے معاملات طے کرنے بارے سنا جاسکتا ہے ۔

دوسری مبینہ آڈیو میں دونوں ایک دوسرے کو دھمکیاں دے رہے ہیں ۔مبینہ آڈیو ٹیپ میں عائشہ اکرم اور ریمبو ایک دوسرے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ مجرم 6 ہیں یا 7، عائشہ ریمبو سے کہتی ہے کہ 6 مجرم ہیں جنہیں شناخت کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  دہشت گردوں کو اپنے اہداف کمزور کرنے نہیں دینگے،صدر مملکت

ریمبو عائشہ سے پوچھتا ہے کہ فی مجرم کتنے پیسے لئے جائیں، زیادہ تر تو غریب ہیں، جس پر عائشہ جواب دیتی ہے کہ مشکل سے ان لوگوں نے 5، 5 لاکھ دینے ہیں۔دوسری جانب ریمبو کی بلیک میل کرنے کی آڈیو بھی اس کے موبائل سے برآمد ہوگئی۔

جس میں ریمبو کہہ رہا ہے کہ میں تیری ساری تصاویر اور ویڈیو میڈیا پر دوں گا ۔ ناکھیلیں گے نا کھیلنے دیں گے، مجھے برباد کیا ہے میں تجھے بھی برباد کردوں گا ۔جواب میں عائشہ اکرم کہتی ہے کہ میرے ساتھ میری فیملی ہے۔

مزید پڑھیں:  سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان

جہاں مرضی ویڈیوز بھیجو ۔ ریمبو نے مزید کہا کہ داتادربار کے سامنے پھنسنے والی ویڈیو بھی میرے پاس ہے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال کا کہنا ہے کہ مبینہ آڈیو ریکارڈنگ قبضے میں لئے گئے ۔

ریمبو کے فون سے ملی ہیں، فون کال کی ریکارڈنگ کو کیس کا حصہ بنا رہے ہیں اور کال کا جائزہ لے رہے ہیں۔