75ارب کے 8 منصوبے

75ارب کے 8 منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک :خیبر پختونخوا حکومت اضلاع کی ترقی کیلئے 75ارب روپے کے 8ترقیاتی میگا پراجیکٹس شروع کریگی جن میں 107ذیلی منصوبوں کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔

ان منصوبوں میں 65سڑکوں کی تعمیر ، 41آب رسانی اور ایک شمسی توانائی پر منتقلی کے منصوبے شامل ہیںسب سے زیادہ ہزارہ ڈویژن کے شہریوں کیلئے 9ارب 90کروڑروپے خرچ کئے جائینگے ۔محکمہ ترقی و منصوبہ بندی کے مطابق پشاور کیپیٹل کے ضلعی ترقیاتی پلان کے مطابق 9ارب 20کروڑ روپے خرچ کئے جائینگے۔

اس فنڈز کی مدد سے پشاور میں صاف پانی کی فراہمی اور سڑکوں کی تعمیر کے 15ذیلی منصوبوں کی نشاندہی کرلی گئی ہے جن میں سڑکوں کی تعمیر کیلئے 8اور آب رسانی کے 7منصوبے شامل ہیں۔

نوشہرہ اور چارسدہ کے ضلعی ترقیاتی پلان کے مطابق 6ارب 50کروڑ روپے خرچ کئے جائینگے چارسدہ میں 4سڑکوں کی تعمیر جبکہ نوشہرہ میں 5آب رسانی اور دو سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔

مردان ڈویژن کے ضلعی ترقیاتی پلان کے تحت 9ارب 58کرو ڑوپے خرچ ہونگے اور اس حوالے سے مردان اور صوابی میں آب رسانی اور سڑکوں کی تعمیر کے 8،8منصوبوں کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کی اگلی قسط کی رواں ماہ کے آخر تک منظوری کا امکان

سوات اور شانگلہ کے ضلعی ترقیاتی پلان کے مطابق 6ارب 37کروڑ20لاکھ روپے خرچ ہونگے اور اس حوالے سے شانگلہ میں سڑکوں کی تعمیر کے 3 جبکہ سوات میں آب رسانی کے دو اور سڑکوں کی تعمیر کے تین منصوبوں کی نشاندہی کرلی گئی ہے ۔

بونیر، اپر دیر، لوئر دیر ، ملاکنڈ ، اپر اور لوئر چترال کے ضلعی ترقیاتی پلان کے تحت 9ارب 70کروڑ روپے خرچ ہونگے ۔

بونیر میں سڑکوں کی تعمیر کے دو، اپر چترال میں ایک ، لوئر چترال میں ایک سڑکوں کی تعمیر اور ایک آب رسانی، لوئر دیر میں5 سڑکوں کی تعمیردوآب رسانی، اپر دیر میں تین سڑکوں کی تعمیر اور دو آب رسانی جبکہ ملاکنڈ میں دوسڑکوں کی تعمیر اور ایک آب رسانی کے منصوبے کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔

کوہاٹ ڈویژن کے ضلعی ترقیاتی پلان کے تحت ساڑھے 4ارب روپے خرچ کئے جائینگے ہنگو میں ایک سڑکوں کی تعمیر اور ایک آب رسانی جبکہ کرک میں ایک سڑکوں کی تعمیر، کوہاٹ میں تین سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔

بنوں ڈویژن میں ضلعی ترقیاتی پلان کے تحت 4ارب 60کروڑ روپے خرچ کئے جائینگے جس میں بنوں میں دو آب رسانی اور ایک شمسی توانائی کا منصوبہ شامل ہے لکی مروت میں تین آب رسانی کے منصوبوں کی بھی نشاندہی کرلی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پی آئی اے کی پرائیوٹائزیشن جولائی تک ہوجائے گی، محمد اورنگزیب

ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں ضلعی ترقیاتی پلان کے تحت 4ارب 70کروڑ روپے خرچ کئے جائینگے جن ڈی آئی خان میں سڑکوں کی تعمیر کے 4 آب رسانی کے دواور ٹانک میں سڑکوں کی تعمیر کے ایک منصوبے کی نشاندہی کرلی گئی ہے ۔

ہزارہ ڈویژن میں ضلعی ترقیاتی پلان کے تحت 9ارب 90کروڑ روپے خرچ ہونگے جن میں ایبٹ آباد میں تین آب رسانی اور دوسڑکوں کی تعمیر، بٹگرام میں دو سڑکوں کی تعمیر، ہری پور میں تین سڑکوں کی تعمیر، لوئر کوہستان ، کولائی پالس اور اپر کوہستان میں ایک ایک سڑکوں کی تعمیر، مانسہرہ میں تین سڑکوں کی تعمیراور ایک آب رسانی جبکہ تورغر میں ایک سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے کی نشاندہی کرلی گئی ہے ۔

ضم اضلاع میں ضلعی ترقیاتی پلان کے تحت 5ارب روپے خرچ کئے جائینگے جس کیلئے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز سے منصوبے طلب کرلئے گئے ہیں۔