شیر خوار بچے

شیر خوار بچے مختلف قسم کے امراض میں مبتلا

ویب ڈیسک :پشاور میں شیر خوار اور نوزائیدہ بچے مختلف قسم کے امراض میں مبتلا ہوگئے ہیں اس سلسلے میں ایک ماہ کے دوران صفوت غیور چلڈرن اسپتال پشاور میں18ہزار مریض بچوں کو معائنہ کیلئے لایا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:

جن میں سے8سو بچوں کو اسپتال میںداخل کراکر علاج فراہم کیا گیا ہے۔ اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سراج احمد کے مطابق بچوں میں خسرہ، تشنج، ہپاٹائٹس، نمونیہ اور سینے کی مختلف بیماریاں تشخیص ہوئی ہیں جنہیں علاج فراہم کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  بجلی چوری اور اوور بلنگ، ایف ائی اے کی چھاپہ مار ٹیموں کی سیکورٹی کا مطالبہ

انہوں نے بتایا کہ114بچوں میں خسرہ تشخیص ہوا ہے جبکہ خناق اور گردن توڑ بخار میں مبتلا بچے بھی اسپتال میں لائے جارہے ہیں اس حوالے سے تین شفٹوں میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کی ڈیوٹی لگادی گئی ہے جبکہ تمام بچوں کو مفت علاج کے ساتھ ساتھ ادویات بھی دی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمن کو احتجاج خیبر پختونخوا میں کرنا چاہئے،بلاول

ان کے مطابق پہلے قے ، دست اور ہیضہ کے علاوہ نمونیہ اور خسرہ کو موسمی بیماریاں سمجھا جارہا تھا لیکن اب ہر موسم میں یہ بیماریاں بچوں کو لاحق ہورہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خوراک اور صفائی سے متعدی بیماریوں سے بچایا جاسکتا ہے جبکہ حفاظتی ٹیکوں کو کورس بھی لازمی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بچوں کے تمام تر لیبارٹریز ٹیسٹ بھی مفت فراہم کئے جارہے ہیں۔