2543 government officers expelled from BISP list Dr Sania Nishtar 640x336 1

بی آئی ایس پی فنڈز کھانے والے مزید 40 افسر بے نقاب

اسلام آباد:  بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فنڈز کھانے والے گلگت بلتستان کے غریب افسران کے نام سامنے آ گئے۔

بی آئی ایس پی فنڈز سے مستفید ہونے والے افسران میں گریڈ 17 سے 19 تک کے 40 افسران شامل، تمام افسران بیگمات کے نام پر بی آئی ایس پی سے فنڈز وصول کرتے رہے، بی آئی ایس پی فنڈزسے مستفید ہونے والے افسران میں سے زیادہ تر کا تعلق محکمہ تعلیم سے ہیں جبکہ چند سیکرٹریز و عدلیہ کے چند ایک افسران بھی فنڈز کھانے والوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ، امدادی کارروائیاں جاری
مزید پڑھیں:  پشاور، سوشل میڈیا پر منفی مواد کی تشہیر، مشعال اعظم ایڈووکیٹ 20 اپریل کو طلب

دوسری جانب وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے فنڈز کھانے والے افسران کی تحقیقات کیلیے باضابطہ کمیٹی تشکیل دے کر افسران سے پوچھ گچھ کا آغاز کردیا ہے۔