چین میں سیلاب

چین میں سیلاب سے 15افراد ہلاک،3لاپتہ

ویب ڈیسک :چین میں سیلاب سے 15افراد ہلاک اور تین لاپتہ ہوگئے ۔چین کےصوبےشانژی میں موسلادھاربارشوں کےبعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی،مختلف واقعات میں 15 افراد ہلاک، 3 لاپتہ ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق مقامی حکام کاکہناتھا کہ صوبےشانژی میں 3 ماہ کی بارش ایک ہفتےمیں برس گئی، بارشوں، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے 19 ہزارعمارتیں تباہ ہوگئیں جبکہ دیگر 18 ہزارعمارتوں کوشدید نقصان پہنچاہے۔

مزید پڑھیں:  ماسکو حملے کے پیچھے ممکنہ طور پر امریکا، برطانیہ اور یوکرین ہیں، روس

صوبے شانژی میں کم ازکم 1 اعشاریہ 75 ملین افراد سیلاب سےمتاثر ہوئےہیں، ایک لاکھ 20 ہزار رہائشیوں کومحفوظ مقام پرمنتقل کیاگیاہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی کی حمایت

شانژی میں سیلابی صورتحال کے سبب بند ہونے والی 60کوئلوں کی کانوں میں سے چارآپریشنل ہوگئی ہیں۔چینی محکمہ موسمیات نے آئندہ چندروزمیں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔