آریان کی گرفتاری

آریان کی گرفتاری پر کنگنا رناوت کا شاہ رخ خان پر طنز

ویب ڈیسک :آریان کی گرفتاری پر بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے بالی وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کو گہرے طنز کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:”ففٹی ففٹی ”سے کنارہ کشی کی وجہ انور مقصود نے بتا دی

میڈیا رپورٹ کے مطابق کنگنا نے انسٹاگرام پر ہالی وڈ اداکار جیکی چن اور ان کے بیٹے کے حوالے سے پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے ماضی کا واقعہ یاد دلایا کہ کس طرح جیکی چن نے اپنے بیٹے جیسی چن کی منشیات سکینڈل میں گرفتاری پر معافی مانگی تھی۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی دوست ممالک کیساتھ تعلقات خراب کرناچاہتی ہےوزیردفاع
مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا:بیوٹی پارلرز اور شادی ہالزپر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

کنگنا نے سٹوری کے ساتھ ہیش ٹیگ استعمال کیا جس سے بظاہر یوں لگتا ہے جیسے وہ شاہ رخ خان کو بیٹے کی حرکت پر معافی مانگنے کا مشورہ دے رہی ہیں۔