آریان خان ضمانت

آریان خان کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کل ہوگی

ویب ڈیسک : آریان خان کی منشیات برآمدگی کیس میں گرفتاری پر درخواستِ ضمانت کی خصوصی عدالت میں سماعت کل ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان کی درخواستِ ضمانت پر سماعت بھارتی وقت کے مطابق تقریباََ دوپہر 2 بج کر 45 منٹ پر ممبئی سیشن کورٹ میں ہو گی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) اپنا جواب بھی بدھ کے روز ہی جمع کروائے گا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے وار ،30سے زائد کیسز رپورٹ

خصوصی عدالت نے آریان خان کی درخواست ضمانت پرسماعت بدھ تک اس لیے ملتوی کی ہے کیونکہ این سی بی کے وکیل نے منشیات کیس میں اپنا جواب جمع کروانے کے لیے عدالت سے سات دن کی مہلت مانگی تھی۔

خیال رہے کہ آریان خان کی منشیات برآمدگی کیس میں گرفتاری کے خلاف ان کے وکیل نے خصوصی عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔

مزید پڑھیں:  اپوزیشن کا حصہ ہیں اور رہیں گے: فضل الرحمان نے واضح کردیا

اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آریان کے وکیل نے کہا تھا کہ’یہ فطری بات ہے کہ اگر ضمانت کی درخواست کسی عدالت کی جانب سے مسترد کی جائیگی تو ہم اعلیٰ عدالت میں جائیں گے۔

واضح رہے کہ جمعہ کے دن ممبئی کی مقامی عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں آریان خان اور دیگر 2 افراد کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔