بابر اعظم اور رضوان

بابراعظم اور محمد رضوان کامیاب ترین ٹی ٹونٹی جوڑی

ویب ڈیسک:بابراعظم اور محمد رضوان کی جوڑی رواں برس ٹی 20 انٹرنیشنل کا کامیاب ترین پیئربن گیا۔گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں اوپننگ جوڑی بابراعظم اورمحمد رضوان پربہت زیادہ انحصارکررہی ہے، رواں ماہ شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھی توقعات کا بوجھ دونوں کھلاڑیوں کے کندھوں پرہوگا۔

رواں برس ٹی 20 فارمیٹ میں کامیاب ترین جوڑی بھی بابر اور رضوان ہی کی ہے۔ دونوں نے اب تک 56.61 کی اوسط سے 736 رنز سکور کیے، ان کے بعد شیکھر دھون اور پرتھوی شا نے 47.46 کی ایوریج سے 712 رنز بنائے ہیں۔ بابر اور رضوان کی اس فارمیٹ میں انفرادی کارکردگی بھی عمدہ ہے، قومی کپتان کو تیز ترین 2000 ٹی 20 انٹرنیشنل رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے، اس فہرست میں ویرات کوہلی کا دوسرا نمبر ہے۔

مزید پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں بھی شکست

بابراعظم اب تک 56 میں سے 21 اننگز میں ففٹی پلس سکور بھی بنا چکے ہیں۔محمد رضوان نے اس سال 14 اننگز کھیل کر 7 نصف سنچریاں اور ایک سنچری سکور کی ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ بطور اوپننگ جوڑی دونوں 52.1 رنز فی اننگز کے حساب سے رنز سکور کرچکے ہیں، دونوں نے 10 اننگز میں اوپننگ کی اور صرف ایک بار ان میں سے کوئی کم سے کم 35 رنز سکور نہیں کرسکا۔

دونوں کھلاڑیوں نے مل کر فی اوور 9.12 رنز بنائے جو رواں برس پاکستان کی جانب سے آزمائی گئی دیگر 2 اوپننگ جوڑیوں سے بہتر ہے، رضوان اور شرجیل کا فی اوور سکور 8.23 اور رضوان اور حیدر علی کا فی اوور رن ریٹ 8.27 رہا۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کو ایک بار پھر کپتان قومی ٹیم بنائے جانے کا امکان

دوسری جانب ورلڈ کپ 2019ء کے بعد ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی میں زوال آ گیا، مکی آرتھر کی کوچنگ کے دوران 3 برس میں پاکستان نے 37 میں 30 ٹی ٹونٹی میچز جیتے اور پہلی پوزیشن حاصل کی، مصباح الحق آئے تو گرین شرٹس اس فارمیٹ میں 34 میں سے صرف 16 فتوحات حاصل کرپائے اور ٹیم بھی نمبر ون سے تیسری پوزیشن پر چلی گئی۔