میڈونا کا انکشاف

خودکشی کا سوچا تھا، میڈونا کا انکشاف

ویب ڈیسک: ”خودکشی کا سوچا تھا ” یہ انکشاف معروف پاپ گلوکارہ، اداکارہ 63 سالہ میڈونا نے کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں متعدد معروف فلموں کے بڑے کرداروں کی پیش کش ٹھکرانے کے بعد انہوں نے خودکشی کرنے کا سوچا تھا۔
حال ہی میں میڈونا ایک ٹاک شو میں شریک ہوئیں۔گلوکارہ نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ماضی میں بڑے اور شہرہ آفاق کرداروں کو نہ ٹھکراتیں تو جس طرح وہ بڑی گلوکارہ بنی ہیں اسی طرح وہ بڑی اداکارہ بھی بن سکتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: آریان خان کو گرفتار کرنیوالے آفیسر کا پولیس پر جاسوسی کا الزام

میڈونا نے انکشاف کیا کہ انہیں نہ صرف 1995 کی معروف ڈراما فلم شو گرلز میں مرکزی کردار کی پیش کش ہوئی تھی بلکہ انہیں 1992 کی شہرہ آفاق فلم بیٹ مین، رٹرنز میں بھی کیٹ وویمن کے کردار کی پیش کش ہوئی تھی۔
انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ انہیں 1999 کی مقبول ترین فلم دی میٹرکس میں بھی مرکزی کردار کی پیش کش ہوئی تھی مگر بدقسمتی سے انہوں نے ترتیب وار تینوں بڑی فلموں میں کام کی پیش کش مسترد کی۔
میڈونا نے اعتراف کیا کہ مذکورہ تینوں فلموں میں کام کی پیش کش ٹھکرانا ان کی غلطی تھی اور انہوں نے تینوں فلموں میں اپنی جگہ کام کرنے والی اداکاراوں کی شہرت دیکھنے کے بعد خودکشی کا بھی سوچا تھا۔