قومی اسمبلی

قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس فوری طلب کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس فوری طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس حوالے سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں بابر اعوان نے وزیراعظم عمران خان سے بھی مشاورت کی۔

مزید پڑھیں:  مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو ،پہلی بار وزیر خارجہ شامل

بابر اعوان نے بتایاکہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس فوری طلب کر لئے گئے ہیں، سینیٹ کا اجلاس پرسوں جمعرات شام 4 بجے ہو گا، قومی اسمبلی کا اجلاس بھی جمعرات کی شام 5 بجے طلب کر لیا۔

مزید پڑھیں:  جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،صدر مملکت

بابر اعوان نے کہا کہ ملکی امور سے متعلق اہم قانون سازی کو مکمل کیا جائیگا، اجلاس طلب کرنے سے متعلق سمری وزارت پارلیمانی امور نے صدر مملکت کو ارسال کر دی۔