مریم صفدر مشکل میں

ضمانت منسوخ کرنے کے لئے درخواست دائر

ویب ڈیسک: ضمانت منسوخ کرنے کیلئے نیب نے مریم نواز اور کیپٹن( ر) صفدرکے خلاف  عدالت میں درخواست دائر کر دی ۔درخواست میں  موقف اختیار کیا گیا  ہے کہ مریم نواز اور محمد صفدر نے ضمانت کا غلط استعمال کیا ،مریم نواز نیب کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کی مرتکب ہوئیں،19 ستمبر 2018 کو مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطل کرکے ضمانت دینے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیاجائے۔

مزید پڑھیں:  نوڈیرو ہاؤس صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار

نیب کی جانب سے کہا گیا کہ نیب لاہور میں طلبی پر نیب آفس پر حملہ بھی کیا گیا، ملزمان کا کنڈکٹ ان کیخلاف گواہان پر بھی دباؤ ڈالنے کا سبب بنا۔نیب نے کہا کہ احتساب عدالت نے مریم نوازکو 7سال قید اور 2 ملین پاؤنڈ جرمانے کی سزا سنائی۔ ان کوکوئی بھی عوامی عہدہ رکھنے کے لیے نااہل قرار دیا گیا، 6 جولائی 2018 کو سنائی گئی سزاکیخلاف اپیل تاحال زیرالتوا ہے، اپیل پر گزشتہ 8 سماعتوں میں 5 بار اپیل کنندگان نے التوا مانگا۔

مزید پڑھیں:  ججز کا تحفظ یقینی بنایا جائے، عدلیہ میں مداخلت کی مذمت کرتے ہیں، بیرسٹر گوہر

نیب کی جانب سے استدعا کی گئی کہ 19 ستمبر 2018 کو مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطل کرکے ضمانت دینے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیاجائے۔
واضح رہے کہ مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کالعدم قرار دینے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے۔