الیکشن کمیشن

انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا کام شروع

ویب ڈیسک: انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی ملک کے چاروں صوبوں میں  شروع کر دی گئی۔ انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا عمل چیف الیکشن کمشنر کی ہدایت پر الیکشن کمیشن کے افسران کی خصوصی تربیت کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

یہ عمل 7 نومبر سے 6 دسمبر تک جاری رہے گاجس دوران گھر گھر جا کر ووٹرز کی تصدیق کی جائے گی۔ دوسری جانب صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار احمد کا کہنا ہے کہ انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی ڈور ٹو ڈور تصدیق کے ذریعے ہوگی تاکہ غلطیوں سے پاک انتخابی فہرستیں تیار کی جاسکیں۔

مزید پڑھیں:  وفاقی کابینہ کا اجلاس3بار ملتوی ہونے کے بعد کل طلب
مزید پڑھیں:  عید الفطر 10 اپریل کو ہونے کا امکان

انہوں نے کہاکہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اور آئندہ عام انتخابات کا دارومدار انہی انتخابی فہرستوں پر ہوگا۔غلام اسرار احمدکے مطابق 7 نومبر سے 6 دسمبر تک گھر گھر جا کر ووٹرز کی تصدیق کی جائے گی اور 13 اپریل  2022 کو حتمی انتخابی فہرست شائع کر دی جائے گی۔