سیکیورٹی فورسزآپریشن

شمالی وزیرستان آپریشن میں ایک دہشت گرد مارا گیا

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر سیکیورٹی فورسز کے آپریشن  میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا۔آپریشن کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کر لیا۔

مزید پڑھیں:  امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں