اہم بیٹھک

اہم عہدوں پر تعیناتی سے متعلق کوئی اختلاف نہیں، وزیراعظم

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمرا ن خان نے کہا ہے کہ پاک فوج کے اہم عہدوں پر تقرریوں اور تبادلوں پر کوئی اختلاف نہیں، ہم سب ایک پیج پرہیں‌۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں سول ملٹری تعلقات سے متعلق قیاس آرائیوں پر گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی نوٹفیکشن معاملے پر کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کہ اہم عہدوں پر تعیناتیوں کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں ہے، ہم سب سب ایک پیج پر ہیں، جلد معاملہ حل کر لیں گے، نوٹیفکیشن کے معاملے کو غلط رنگ نہ دیا جائے۔

مزید پڑھیں:  چینی انجینئرز کی سکیورٹی کیلئے بلٹ پروف گاڑیوں کی منظوری

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہا تھا کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے لیے قانونی طریقہ اختیارکیا جائے گا، اس کے اوپر وزیراعظم اور آرمی چیف دونوں کا اتفاق رائے ہے، کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی اتھارٹی وزیراعظم کی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد ہائیکورٹ، خطوط کے معاملے پر ججز سے تجاویز طلب

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات کو وزیراعظم اورآرمی چیف کی طویل نشست ہوئی، جنرل باجوہ اوروزیراعظم کے آپس میں بہت ہی قریبی اوربہت ہی خوشگوارتعلقات ہیں، یہ پاکستان کی تاریخ کے ضمن میں بھی بہت اہم بات ہے، سول اورملٹری کے درمیان بہت آئیڈیل تعلقات ہیں۔