کم جونگ ان

خطے میں کشیدگی کا ذمہ دار امریکا ہے، کم جونگ

ویب ڈیسک: شمالی کوریا کے حکمران  کم جونگ اُن نے خطے میں عدم واستحکام کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہرا دیا کہا امریکا کی غلط اورجانبدار پالیسیوں کی وجہ سے خطے میں کشیدگی پیدا ہوئی اور کوریائی عوام کو ایک دوسرے کے سامنے کھڑا کردیا گیا۔

کم جونگ کا کہنا ہے کہ ہم کسی کے ساتھ جنگ کی بات نہیں کر رہے ہیں بلکہ ہم خود کو جنگ سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں اور اپنی قومی خود مختاری کے لیے جنگ کے تدارک میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔

کم جونگ ان  نے مزید کہا کہ امریکہ بار بار شمالی کوریا کے ساتھ دشمنی سے انکار کرتا آیا ہے تاہم اب تک ایک بھی ایسا اقدام نہیں اُٹھایا گیا جس سے یہ ثابت ہو کہ وہ شمالی کوریا کا دشمن نہیں ہے۔

واضح رہے کہ 2017 میں شمالی کوریا نے بین البراعظم مار کرنے والے تین بیلسٹک میزائلوں کا کامیاب تجربے کے بعد دعویٰ کیا تھا کہ امریکی سرزمین پر ایٹمی میزائلوں سے حملہ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔