پیپلزپارٹی پشاور

پیپلز پارٹی کا مہنگائی کیخلاف مظاہروں کا اعلان

ویب ڈیسک :پیپلزپارٹی پشاور ڈویژن نے مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہروں کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے تحت 17اکتوبر سے نوشہرہ سے احتجاجی جلسوں کا آغازکیا جائیگا ۔

21اکتوبر کو چارسدہ، 22کوضلع مہمند، 23 اکتوبرکو ضلع خیبر، 24 اکتوبر کوپشاور سٹی اور 29 اکتوبر ڈسٹرکٹ پشاور کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

اس حوالے پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک طماش خان کی رہائشگاہ پر پشاور ڈویژن کا اجلاس منعقد ہوا۔

مزید پڑھیں:  تہران، سالانہ فوجی دن پر پریڈ، فوجی طاقت کا مظاہرہ

اجلاس میں میں ڈویژنل صدرلیاقت شباب، صوبائی سیکرٹری فنانس سرتاج خان دوران پور،ملک طماش خان ،ابرارنحقی،رضااللہ خان چغرمٹی،خالد خان اچر،شریف خان ،طارق رحیم،غلام مصطفی،سیدعادل علی شاہ، فلک ناز سمیت پشاور ڈویژن کے مختلف اضلاع کے صدوراورجنرل سیکرٹریز نے شرکت کی۔

اجلاس میں حکومتی پالیسیوں، بجلی،گیس،پٹرول اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف پشاور ڈویڑن کے اضلاع میں حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہروں کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  صوبہ کے مختلف اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ، اہم شاہراہیں بند

جس میں صوبائی کابینہ، پشاور ڈویژن، ضلعی عہدیدار، کارکن، ذیلی ونگز کی تنظیموں کی قیادت شرکت کرے گی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت شباب،ملک طہماش خان،رضا اللہ خان چغر مٹی، ارشد بختیار اور دیگرنے کہاکہ تحریک انصاف کا ہر پراجیکٹ فوٹو شاپ اور جھوٹ پر مبنی ہوتا ہے،مہنگائی کے طوفان نے غریب کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔