افغانستا ن کے لئے امداد

افغانستان کیلئے ایک ارب یورو امدادکا اعلان

ویب ڈیسک :افغانستان کے لئے یورپی یونین نے ایک ارب یورو امداد کا اعلان کیا ہے۔امداد کا مقصد افغانستان کو بڑے انسانی، سماجی اور معاشی بحران سے بچانا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی کا مہنگائی کیخلاف مظاہروں کا اعلان

میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی یونین نے ایک جاری بیان میں کہا کہ افغانستان کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پہلے سے اعلان کردہ 25 کروڑ یوروز کی رقم میں مزید 30 کروڑ یوروز کا اضافہ کیا جائے گا ۔

باقی رقم افغانستان کے ان پڑوسی ممالک کو دی جائے گی جہاں لوگ طالبان حکومت سے فرار کے بعد بطور مہاجرین جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک 1100 روپے کا اضافہ

یورپیئن کمیشن کی سربراہ ارسولا وان ڈیر لیین نے اٹلی کی میزبانی میں ورچوئل جی20 سمٹ کے دوران امداد کا اعلان کیا جہاں یہ سمٹ میں افغانستان میں انسانی اور سیکیورٹی کی صورت حال پر بات چیت کے لیے طلب کی گئی تھی۔

انہوں نے زور دیا کہ یورپی یونین کے فنڈز افغانوں کے لیے براہ راست مدد کے لیے ہیں اور یہ فنڈز طالبان حکومت کے بجائے زمین پر کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیموں کو بھیجے جائیں گے ۔

کیونکہ یورپی یونین طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کرتی۔دریں اثنا انسانی امداد سے قطع یورپی یونین کی ترقیاتی امداد بدستور منجمد ہے۔

مزید پڑھیں:  خان یونس میں اجتماعی قبر دریافت، 100 سے زائد نعشیں نکال لی گئیں

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں افغانستان کو انسانی اور سماجی و معاشی تباہی سے بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے اور موسم سرما کی آمد کے پیش نظر ہمیں یہ کام تیزی سے کرنے کی ضرورت ہے۔

یورپی کمیشن کی سربراہ نے کہا کہ ہم افغان حکام کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کے لیے انسانی حقوق کے احترام سمیت ہم شرائط واضح کر چکے ہیں لیکن افغان عوام کو طالبان کے رویے اور اقدامات کی سزا نہیں ملنی چاہیے۔