پاکستان میں بے روزگاری

پاکستان میں بیروزگاری کی شرح میں کمی کا امکان

ویب ڈیسک :پاکستان میں بیروزگاری کی شرح کم ہونے کا امکان ہے ،یہ جائزہ عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)نے ورلڈ اکنامک آئوٹ لک رپورٹ جاری کر کے پیش کیا ہے۔

جس کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی گروتھ 4 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کی معاشی گروتھ 4 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں بادل برس پڑے، موسم خوشگوار، بالائی علاقوں میں بھی بارش کا امکان

گذشتہ مالی سال پاکستان کی معاشی گروتھ3.9فیصد رہی تھی۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں مہنگائی کی شرح 8.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

آئی ایم ایف کی طرف سے جاری ورلڈ اکنامک آئوٹ لک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کرنٹ اکائونٹ خسارہ جی ڈی پی کا 3.1 فیصد رہ سکتا ہے۔ گزشتہ مالی سال کرنٹ اکانٹ خسارہ جی ڈی پی کا 0.6 فیصد تھا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا: شرپسندوں کیخلاف کائینیٹک آپریشنز جاری رکھنے کا فیصلہ

رپورٹ کے مطابق رواں پاکستان میں بیروزگاری کی شرح کم ہونے کا امکان ہےمالی سال پاکستان میں بیروزگاری کی شرح میں کمی کا امکان ہے، پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 4.8 فیصد تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔