پشاور میں بے ہنگم

پشاورمیں بے ہنگم ٹریفک پرقابوکیلئے پلان طلب

ویب ڈیسک : پشاور میں بے ہنگم ٹریفک پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں بیروزگاری کی شرح میں کمی کا امکان

15 دنوں کے اندر اس سلسلے میں ایک جامع اور قابل عمل پلان تیار کرکے منظوری کے لئے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مذکورہ پلان قلیل المدتی اور طویل المدتی اقدامات پر مشتمل ہوگا جس پر عملدرآمد سے شہر میں ٹریفک سے جڑے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں:  مریم نواز کے سکواڈ کی گاڑی کی ٹکرسے نوجوان جاں بحق

وزیر اعلی کے معاون خصوصی کامران بنگش کے علاوہ کمشنر پشاور، ٹریفک پولیس کے سربراہ اور دیگر تمام متعلقہ شراکت دار کمیٹی میں شامل ہونگے۔

یہ فیصلہ منگل کے روز ٹریفک مسائل کے حل سے متعلق وزیر اعلی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔

صوبائی کابینہ اراکین تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش کے علاوہ، متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں، کمشنر و ڈپٹی کمشنر پشاور، ڈی جی پی ڈی اے، سی سی پی او پشاورچیف ٹریفک پولیس اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں بغیر پارکنگ کے پلازوں کو پارکنگ کا بندوبست کرنے کے لئے نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہدایت کی گئی کہ نوٹسز اجرا کے ایک مہینے بعد پارکنگ کا بندوبست نہ کرنے والے پلازوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔

مزید پڑھیں:  سعودی وفد کے دورے پر سیاست افسوسناک ہے،وزیرخارجہ

اجلاس میں متعلقہ حکام کو وسیع پیمانے پر عوامی آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاگیا کہ ایک مہینے تک ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال سمیت دیگر احتیاطی تدابیر اور ٹریفک قوانین خصوصا کم عمر بچوں اور غیر لائسنس یافتہ افراد کے موٹر سائیکل چلانے کی حوصلہ شکنی کیلئے آگاہی مہم چلائی جائے۔

جس کے بعد خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔