ویب ڈیسک : عراق کے پارلیمانی انتخابات میں 97خواتین بھی کامیابی حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔یورپی مبصر مشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ عراق میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات اچھی طرح منظم تھے۔
یہ بھی پڑھیں:افغانستان کیلئے ایک ارب یورو امدادکا اعلان
انتخابات کے دوران اظہار رائے کی آزادی کا احترام کیا گیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ووٹروں نے آسانی سے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے 59 سفارتکاروں کے علاوہ 100 سے زیادہ مبصرین کے ذریعے انتخابی عمل کی نگرانی کی گئی۔ کرامون نے مزید کہا کہ انتخابات کے دوران اظہار رائے کی آزادی کا احترام کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کی جائزہ رپورٹ نئے ایوان نمائندگان کوپیش کی جائے گی۔اعراقی نیوز ایجنسی نے کابینہ سیکریٹریٹ کے حوالے سے بتایا کہ قانون ساز کونسل کے انتخابات میں 97 خواتین کی کامیابی کا اعلان کیا گیا۔
مذہبی لیڈر مقتدی الصدر کی جماعت نے سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی ہیں اور ان کی اب تک کی جیتی گئی نشستوں کی تعداد 73 ہے۔تقدم بلاک نے 38 سیٹوں پرکامیابی کا دعوی کیا ہے جب کہ تیسرے نمبر پردول القانون 37 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔