دو ایوارڈ جیتنے

دو ایوارڈ جیتنے پرسجل علی نے یمنی زیدی سے پارٹی مانگ لی

ویب ڈیسک :دوایوارڈزجیتنے والی یمنی زیدی ٹاک آف دی ٹائون بن گئیں، سجل علی نے اسی خوشی میں یمنی سے پارٹی مانگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ حریم فاروق نے منگی کی تردید کر دی

ڈرامہ سیریل پیارکے صدقے میں ماہ جبین کے کردارسے بے پناہ داد وصول کرنے والی یمنی نے ویورز چوائس (ناظرین کا انتخاب)اورکریٹکس(ناقدین)دونوں نامزدگیوں میں کامیابی حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت

یمنی کے مقابل عبداللہ کے کردارمیں بلال عباس تھے جنہوں نے بہترین اداکار کا کریٹکس ایوارڈ حاصل کیا۔

نامزدگیوں کے بعد سے ہی یہ جوڑی سب کی پسندیدہ تھی اس لیے جیت کے کلپس سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد صارفین کے ساتھ ساتھ شوبزسیلبرٹیزکی جانب سے بھی بیحد خوشی کااظہارکیاگیا۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان سرحد ی گزرگاہ انگوراڈہ گیٹ پیدل آمدورفت کے لئے کھل گیا

ایوارڈ تقریب سے غیرحاضررہنے والی سجل علی نے انسٹااسٹوریز میں یمنی کی دونوں ایوارڈ کے ساتھ تصویرشیئرکرتے ہوئے لکھا، مبارک ہو یمنی ، اب تو پارٹی بنتی ہے یار۔