نرسز کو ہراساں

نرسز کو ہراساں کرنے پر ٹیکنیشن برطرف، اسپتال کو جرمانہ

ویب ڈیسک : نرسز کو ہراساں کرنے کے واقعہ میں ملوث مردان کے سرکاری اسپتال کے ٹیکنیشن کو نوکری سے برخواست کرنے کی سفارش اور انتظامیہ کودو لاکھ روپے جرمانے کا فیصلہ سنا دیا گیا۔

صوبائی محتسب برائے ہراسانی نے نرسز کو ہراساں کرنے پر فیصلہ سنا تے ہوئے کیٹیگری ڈی اسپتال رستم کے ٹیکنیشن کو نوکری سے برخواست کرنے کی سفارش کردی ۔فیصلے میں اسپتال میں ضابطہ اخلاق آویزاں نہ کرنے اور معاملے کی انکوائری نہ کرانے پر انتظامیہ پر دو لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا۔

صوبائی محتسب کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مردان کو فیصلے سے متعلق مراسلہ ارسال کر دیا گیا جس میں ، ٹیکنیشن کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے ۔