لاہور کا جیب کترا

لاہور کا جیب کترا” شکار ”کے لئے کراچی کیوں جاتا ہے؟

ویب ڈیسک :لاہور کا جیب کترا کراچی پولیس کی حراست میں اپنی کارروائیوں کے دلچسپ انکشاف کر بیٹھا۔ملزم کی کارستانیاں تب سامنے آئیں جب جنازے میں شریک ایک رکن اسمبلی کی جیب کٹ گئی۔

تفصیلات کے کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو کی مسجد میں خرم شیر زمان کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کی گئی، جس میں رکن صوبائی اسمبلی راجہ اظہرکی ایک شخص نے جیب صاف کی البتہ وہ کچھ دیر میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

مزید پڑھیں:  وانا، فطرانہ فی کس 248 روپے مقرر کر دیا گیا

راجہ اظہر نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کو واقعے کی اطلاع دی، جس کے بعد ملزم کو درخشاں تھانے منتقل کیا گیا ، جہاں ملزم نے تحقیقات کے دوران حیران کن انکشافات کیے۔

ملزم نے بتایا کہ وہ لاہور سے صرف جیب کاٹنے کے لیے کراچی آتا ہے، ملزم نے گذشتہ روز ٹی وی پر انتقال کی خبر دیکھ کر جنازے میں شرکت کرنے اور لوگوں کی جیبیں صاف کرنے کا پروگرام بنایا تھا۔

مزید پڑھیں:  دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں، پاکستان سے تعاون جاری رہے گا، چین

رکن اسمبلی کے مطابق ملزم نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اسے خرم شیر زمان کی والدہ کے جنازے کے بعد شرمیلا فاروقی کے والد جنازے میں بھی اسی مقصد سے شرکت کرنا تھی۔ راجہ اظہر نے بتایا کہ ملزم لاہور کا شہری ہے اور کراچی کے علاقے ناگن میں ایک دوست کے ساتھ رہائش پذیر ہے۔