واپڈا نجکاری نامنظور

کل سے قلم چھوڑ ہڑتال، واپڈا ہائیڈرو یونین

ویب ڈیسک: کل سے قلم چھوڑ ہڑتا ل کی جائے گی یہ اعلان واپڈا ہائیڈرو و الیکٹرک ورکرز یونین نے کیا ہے یونین کے مطابق کل سے قلم واوزار چھوڑ ہڑتال کی جائے گی۔ کیجول لیبر کی بھرتی ، واپڈا کی نجکاری ، سیاسی مداخلت ، مہنگائی و بے روزگاری کے خلاف قلم چھوڑ ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  شانگلہ:مفت کتابیں نہ دینے پر طالب علم کے والد کا استاد پر تشدد

یونین کے چیئرمین حاجی محمد اقبال کے مطابق واپڈا ملازمین آج گورنر ہائوس پشاور کے سامنے فٹ پاتھ پر احتجاجاََ رات بسر کرینگے اور صبح ہوتے ہی دوبارہ پیسکو ہیڈ کوارٹر ز کے دھرنے میں شرکت کرینگے۔

مزید پڑھیں:  ضلع مہمند میں پہلی بار مشترکہ مشاعرے کا انعقاد