نئی اورپرانی گاڑیاں

پاکستانی امیر ہو گئے، گاڑیوں کی درآمد میں 118 فیصد اضافہ

ویب ڈیسک: پاکستانی امیر ہوگئے ،رواں سال کے دوران پاکستان میں جہاں ایک طرف عوام کی اکثریت دووقت کی روٹی کی محتاج ہوچکی ہے وہیں ملک میں نئی اور استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدمیں118فیصداضافہ دیکھنے میں آیا ہے اس میں حکومتی اداروں کے تحت خریدی گئی گاڑیاں شامل نہیں ہیں.

تفصیلات کے مطابق ملک میں مالی سال 2021 میں نئی کاروں، جیپوں، وینز، پک اپس، دو پہیوں اور بسوں کے ریکارڈ 10 ہزار 513 یونٹس درآمد کیے گئے جبکہ مالی سال 2020 میں ایک ہزار 680 یونٹس، سال 2019 میں 3 ہزار 716 یونٹس اور مالی سال 2018 میں7 ہزار 424 یونٹس درآمد کیے گئے تھے. اس کے علاوہ گزشتہ مالی سال میں پہلی مرتبہ 390 نئی برقی گاڑیاں (ای ویز) اور 19 استعمال شدہ برقی گاڑیاں درآمد کی گئیں۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش، 7 دہشتگرد ہلاک
مزید پڑھیں:  زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بلاک کرنے کا حکم

 نئے ماڈلز کی مقامی اسمبلی میں کوریا اور چین کے نئے پلیئرز کی شمولیت اور کم شرح سود کے ساتھ آٹو سیکٹر میں نئی جان آئی ہے جبکہ درآمد کردہ استعمال شدہ گاڑیاں اور پرانے کھلاڑیوں کی مقامی طور پر تیار کردہ گاڑیوں کی طلب بھی بڑھی ہے.