آریان خان کی ضمانت

آریان خان کو آج بھی ضمانت نہ مل سکی

ویب ڈیسک: منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کو آج بھی ضمانت نہ مل سکی۔ عدالت نے کوئی فیصلہ دیئے بغیر سماعت ملتوی کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممئی کی سیشن کورٹ میں ہونے والی سماعت میں نارکوٹکس فورس کے وکلا نے ایک مرتبہ پھر آریان خان کی ممکنہ ضمانت کی مخالفت کی اور عدالت نے کوئی فیصلہ دیئے بغیر 14 اکتوبر تک سماعت ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں:  چین کے 20 ہزار سینیما گھروں میں 12ویں فیل ریلیز کرنے کا فیصلہ

شاہ رخ خان کے بیٹے کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ نہ تو آریان خان نے منشیات استعمال کی اور نہ ہی ان کے پاس منشیات تھی، ان کے دوست نے تفتیش کے دوران 6 گرام چرس رکھنے کا اعتراف کیا ہے۔

نارکوٹکس فورس کے وکلا نے آریان خان کی ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت میں دعویٰ کیا کہ  اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے عالمی منشیات نیٹ ورک کا حصہ ہیں اور انہیں ضمانت نہ دی جائے۔

مزید پڑھیں:  مہوش کی بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات

واضح رہے کہ آریان خان کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے دوستوں سمیت منشیات استعمال کرنے کے الزام میں 3 اکتوبر کو کروز پارٹی سے گرفتار کیا تھا۔