رونالڈو کی ہیٹ ٹرک

کرسچیانو رونالڈو کی شاندار ہیٹ ٹرک

ویب ڈیسک: ورلڈ کپ فٹبال کوالیفائر راونڈ میں کرسچیانو رونالڈو نے لیگز مبرگ کے خلاف میچ میں شاندار ہیٹ ٹرک کی ہے۔

گروپ اے میں پرتگال نے لیگزمبرگ کے خلاف پانچ صفر سے کامیابی حاصل کی، کرسچیانو رونالڈ کی ہیٹ ٹرک نے میچ جتنے میں اہم کردار ادا کیا ۔

مزید پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں بھی شکست

لیگ کے دوسرے میچ میں انگلینڈ اور ہنگری کا مقابلہ ایک ایک سے برابر رہا، ہنگری نے 24 ویں منٹ میں برتری حاصل کی جبکہ 37 ویں منٹ میں انگلینڈ کی جانب سے اسٹونس نے گول برابر کردیا، لیکن دوسرے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کو ایک بار پھر کپتان قومی ٹیم بنائے جانے کا امکان

انگلینڈ کو ڈائریکٹ کوالیفائی کرنے کے لئے کم از کم 4 پوائنٹس درکار ہیں جبکہ اس کے دو میچز باقی رہتے ہیں۔