ٹریفک پولیس اہلکار

ارمڑپایان کا جوانسال ٹریفک پولیس اہلکار قتل

ویب ڈیسک : چمکنی کی حدود سکندرآباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے جوانسال ٹریفک پولیس اہلکار کو قتل کردیا ، واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن بھی کیا۔

پولیس نے مقتول کی نعش کو تحویل میں لیکر مردہ خانے منتقل کردی اور تفتیش شروع کردی ۔تھانہ چمکنی پولیس کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکار نعمان خان ولد عبدالغفور سکنہ ارمڑ پایاںجب ڈیوٹی کیلئے جارہا تھا تو اس دوران ارمڑ روڈ نزد چلاپل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کردی۔

مزید پڑھیں:  امریکہ چین کے ساتھ پائیدار بات چیت کیلئَے پرعزم ہے، انٹونی بلنکن

جسکے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی ٹریفک اہلکار کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔واردات کے بعد نامعلوم ملزمان فرار ہوگئے تھے جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن بھی کیا تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں لائی جاسکی نہ ہی ملزمان کا سراغ مل سکا۔

مزید پڑھیں:  انٹراپارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کو نوٹس، 30 اپریل کو پیشی کی ہدایت

پولیس کی تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھا کرکے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ تھانہ چمکنی نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔