حیات آباد میں رہزن

حیات آباد میں رہزن شہری سے موبائل چھین کر فرار

ویب ڈیسک :حیات آبادکے علاقے فیز 6میں پشاور کی تاریخ میں رہزنی کی انوکھی واردات کے دوران شہری سے 70روپے چھین کر نامعلوم رہزن فرار ہو گئے۔

پولیس نے نامعلوم رہزن کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ مدعی آصف خان ولد ہارون سکنہ حیات آباد فیز 6نے پولیس کورپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شام وہ مارکیٹ سے گھر جارہاتھا ۔

راستے میں موٹرسائیکل سوار مسلح رہزنوں نے اسے روکا اور اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر اس سے 70روپے چھین لئے اور فرا ر ہو گئے۔

بتایا جارہاہے کہ رہزن مدعی سے موبائل بھی چھین کر لے گئے ہیں ۔پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں رہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کے دوران اب تک کئی شہریوں کو لوٹا گیا ہے۔