نوکری کا جھانسہ

نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی سے کار میں اجتماعی زیادتی

ویب ڈیسک :نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی کو گاڑی میں ہی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا گیا۔ پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔لٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ کے قریب ملزمان نے لڑکی کو نوکری کاجھانسہ دے بلایا ۔

یہ بھی پڑھیں:حیات آباد میں رہزن شہری سے موبائل چھین کر فرار

گاڑی میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ملزمان نے موٹروے ایم فور پر گاڑی میں لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزمان متاثرہ لڑکی کوزیادتی کے بعد فیصل آبادانٹرچینج پرپھینک کرفرار ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  ملک میں صرف طاقتور کی حکمرانی ہے،عمران خان

واقعہ کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں متاثرہ لڑکی کی پھوپھی نے بتایا کہ اس کی 18 سالہ بھتیجی کے موبائل فون پر میسج آیا کہ گوجرہ میں انٹرویو ہے، وہاں پہنچے تو ملزمان نے لڑکی کو گاڑی میں بٹھایا اور ساتھ لے جا کر موٹر وے پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے اور اب ڈی این اے کروایا جارہا ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کوایک ملزمہ نے 3 ساتھیوں کے ساتھ انٹرویو کے لیے بلایا تھا۔

مزید پڑھیں:  حقوق نہ ملے توچھیننابھی جانتے ہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

گاڑی میں سوارکروا کے گن پوائنٹ پراجتماعی زیادتی کی گئی، فرارملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔دریں اثنا لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیاہے ۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم حماد سے مزید تفتیش جاری ہے۔ مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔