مقبول پاکستانی فنکار

بیرون ملک گمنامی کی زندگی بسر کرنے والے مقبول پاکستانی فنکار

ویب ڈیسک : قدرت نے پاکستانی فنکاروں کو بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے جو اپنی جاندار اداکاری کے باعث نا صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک مقیم لوگوں کے دلوں میں بھی بستے ہیں۔

لیکن افسوس کی بات ہے کہ ہم اپنے ان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل فنکاروں کو وہ عزت نہ دے سکے جن کے وہ حقدار ہیں۔

نوے کی دہائی کے مقبول ترین ڈرامے”دھواں” سے کون واقف نہیں اس وقت اِس ڈرامے نے نا صرف مقبولیت کے ریکارڈ توڑے تھے بلکہ ڈرامے میں موجود ہر کردار کو انفرادی مقبولیت اور پہچان حاصل ہوئی تھی۔

ڈرامے کے مصنف و مرکزی اداکار عاشر عظیم اپنی جاندار اداکاری کے باعث آج بھی لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مہوش کی بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات

قدرت نے انہیں بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے لیکن آج ہم ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے بجائے ان کی شوبز کے لیے خدمات کو فراموش کرچکے ہیں۔

نوے کی دہائی کے مقبول ترین ڈراما سیریل ”الفا براوو چارلی” میں کیپٹن کاشف کرمانی کا کردار نبھانے والے کیپٹن عبداللہ محمود نے اپنے کردار سے پاکستانیوں کے دل میں جگہ بنالی تھی۔

پاک فوج کے تعاون سے تیار کیے جانے والے ڈرامے میں تین دوستوں کی کہانی بیان کی گئی تھی جس میں ایک کیپٹن کاشف کرمانی(کیپٹن عبداللہ محمود )بھی شامل تھے۔

پاکستان کے مقبول ترین ڈراما سیریل ”الفا براوو چارلی” کی مرکزی اداکارہ شہناز خواجہ نے اپنے وقت میں بہت عروج حاصل کیا تاہم شادی کے بعد وہ امریکا منتقل ہوگئیں ۔

مزید پڑھیں:  چین کے 20 ہزار سینیما گھروں میں 12ویں فیل ریلیز کرنے کا فیصلہ

جہاں انہوں نے اپنی تعلیم مکمل کی۔ اداکارہ شہناز کی کچھ عرصہ قبل تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جن میں انہیں پہچاننا بہت مشکل ہے۔

اداکارہ شہناز میں وقت کے ساتھ بہت زیادہ تبدیلی آئی ہے۔گلوکار تحسین جاوید بھی اپنے زمانے کے مقبول ترین گلوکار تھے، تاہم وہ بھی دیگر فنکاروں کی طرح امریکا منتقل ہوگئے اور وہیں رہائش پزیر ہیں لیکن وہ اکثروبیشتر پاکستان آتے رہتے ہیں۔

تحسین جاوید کے مقبول گیتوں میں اداکار جاوید شیخ اورنیلی پر فلمایا گیا گانا ‘دل ہوگیا ہے تیرا دیوانہ’ آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں محفوظ ہے۔ مداحوں کو تحسین جاوید کی کمی بہت محسوس ہوتی ہے۔