ٹام کروز

ٹام کروز کو پہچاننا مشکل؛ نئی تصویر نے مداحوں کو دنگ کردیا

ویب ڈیسک : ٹام کروز کی نئی تصویر نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے کیونکہ اداکارتصویر میں بے حد موٹے لگ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سارہ علی خان سیاستدان بننے کی خواہاں

ہالی ووڈ اسٹارٹام کروز کی ایک تازہ تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے جس میں اداکار موٹاپے کا شکار نظر آرہے ہیں۔

یہ تصویر سان فرانسسکو میں منعقد ہونے والے بیس بال گیم کی ایک تقریب کی ہے جہاں اداکار تقریبا ناقابل شناخت نظر آرہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

یاہو انٹرٹینمنٹ کے مطابق کروز کی تصویر وائرل ہونے کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں شاید انہوں نے سرجری کرائی ہے۔

ای ایس پی این کی سابق اسپورٹس رپورٹر مولی نائٹ نے اداکار کی تصویر پر ردعمل دیتے ہوئے سوال کیا سان فرانسسکو میں ہونے والی تقریب میں واقعی ٹام کروز تھے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

دی سن نے اداکار کی تصویر کا جائزہ لینے کے لیے ایک ڈاکٹر سے رابطہ کیا۔ ڈاکٹر ایلس ہینشا نے نیوز آٹ لیٹ سے بات کرتے ہوئے بتایا تصویر میں ٹام کروزکا چہرہ یقینی طورپر سوجا اور پھولا ہوا نظر آرہا ہے جو ہوسکتا ہے ۔

چہرے پر فلر کروانے کی وجہ سے ہو یا پھر وزن میں اضافے کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔