شہزادہ ولیم کی تنقید

شہزادہ ولیم کی خلائی دوڑ میں شامل ارب پتیوں پر تنقید

ویب ڈیسک: شہزادہ ولیم نے خلائی دوڑ میں شامل ارب پتیوں پر تنقید کرتے ہوئے انہیں کہا ہے کہ انہیں سب سے پہلے زمین کے مسائل حل کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انٹرویو دیتے ہوئے ڈیوک آف کیمرج کا کہنا تھا کہ آب و ہوا غیر فعال ہونے سے ہمارے بچوں کا مستقبل خطرے میں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں دنیا کے کچھ عظیم ذہنوں کی ضرورت ہے جو اس سیارے کو ٹھیک کرنے کی کوشش کریں نہ کہ رہنے کے لیے اگلی جگہ تلاش کریں۔

مزید پڑھیں:  حکومت خیبرپختونخوا اور عالمی ادارہ صحت کے درمیان اشتراک کار بڑھانے پر اتفاق

برطانوی شہزادے کا یہ انٹرویو اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے اس بیان کے چند روز بعد آیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا وہ سیارے پر ٹیسلا کاریں بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

 ایلون مسک مریخ پر شہر بسانے کا پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں.دنیا کے امیر ترین شخصیات اس وقت خلا میں جانے کی دوڑ میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی جنگ میں شامل ہیں، جن میں ایلون مسک کے ساتھ جیف بیزوس کا نام سر فہرست ہیں۔

مزید پڑھیں:  ضمنی الیکشن:پولنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری

ایمازون اور بلیو اوریجن کے مالک جیف بیزوس پہلے ارب پتی شخص ہیں جو خلا کا سفر کر کے بھی آ چکے ہیں، اور مزید لوگوں کو وہاں بھیجنے کے خواہاں ہیں جس پر اربوں ڈالرز لگائے جا رہے ہیں۔

ایلون مسک نے گزشتہ سال اعلان کیا تھا کہ وہ 2050 تک 1 ملین لوگوں کو مریخ پر پہنچائیں گے جس کے لیے وہ ایک دن میں سو لوگوں پر مشتمل تین پروازیں مریخ روانہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔