سوشل میڈیاقانون

سوشل میڈیا رولز جاری، فحش اور پرتشدد مواد پر پابندی عائد

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا رولز 2021کانوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے سوشل میڈیا رولز 2021 کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق انتہا پسندی، دہشت گردی، نفرت انگیز، فحش اور پرتشدد مواد کی لائیو اسٹریمنگ پر پابندی ہوگی۔
وفاقی وزیر امین الحق نے کہا کہ ترمیم شدہ رولز کے تحت سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستانی قوانین اور سوشل میڈیا صارفین کے حقوق کی پاسداری کرنا ہوگی،وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا ادارے پاکستان کے وقار و سلامتی کے خلاف مواد ہٹانے کے پابند ہوں گے،اخلاق باختہ اور فحش مواد کی تشہیر بھی قابل گرفت جرم ہوگا۔
سوشل میڈیا ادارے اور سروس پرووائیڈرز کمیونٹی گائیڈ لائنز تشکیل دیں گے،گائیڈ لائنز میں صارفین کو مواد اپ لوڈ کرنے سے متعلق آگاہی دی جائے گی،کسی بھی شخص سے متعلق منفی مواد اپ لوڈ نہیں کیا جائے گا،دوسروں کی نجی زندگی سے متعلق مواد پر بھی پابندی ہوگی،پاکستان کے ثقافتی اور اخلاقی رجحانات کے مخالف مواد پر پابندی ہوگی۔
وفاقی کا کہنا تھا کہ بچوں کی ذہنی و جسمانی نشونما اور اخلاقیات تباہ کلرنے سے متعلق مواد پر پابندی ہوگی۔یو ٹیوب، فیس بک، ٹک ٹاک، ٹوئٹر، گوگل پلس سمیت تمام سوشل میڈیا ادارے رولز کے پابند ہوں گے ،نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد سوشل میڈیا اداروں پر جلد از جلد پاکستان میں دفاتر قائم کرنا لازم ہوگا،سوشل میڈیا کمپنیاں پاکستان کیلئے اپنا مجاز افسر مقرر کریں ۔

مزید پڑھیں:  24 اہم افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری