پاسپورٹ رینکنگ

پاکستانی پاسپورٹ عالمی رینکنگ میں 77 ویں نمبر پر

ویب ڈیسک: پاکستانی پاسپورٹ کی بین الاقوامی سطح کی ریکنگ77 ویں نمبر پر ہے،یہ انکشاف قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیزاور انسانی وسائل کے اجلاس میں کیا گیا ۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ موجودہ حکومت میں  ویزا کی پالیسی کے حوالے سے 55 ملکوں سے بات چیت چل رہی ہے، پاکستانی شہریوں کو برطانیہ میں 1985 تک آن آرائیول ویزہ کی سہولت تھی جبکہ وسطی ایشیاء  کے ممالک میں سے دو کے علاوہ کسی ملک کے ساتھ  ویزہ استثنی بارے کوئی معاہدہ نہیں ،کمیٹی نے پاکستانی شہریوں کیلئے آن آرائیول ویزہ دینے والے ممالک کی فہرست طلب کر لی۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا، خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہوں گے