آصف زرداری

آصف زرداری کی بریت درخواست مسترد

ویب ڈیسک: احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اصغر علی کی عدالت نے آٹھ ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کے نیب ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی نیب ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پر بری کرنے کی درخواست مسترد کر دی ۔

جمعرات کے روز آصف زرداری احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اصغر علی کی عدالت میں پیش ہوئے آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے بریت کی درخواست دائر کی ہے پہلے اس پر فیصلہ کیا جائے ،فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو بتایا کہ ہمارے کیس کو بلڈوز نہ کریں انصاف کریں، 8 ارب مشکوک ٹرانزیکشن کیس نجی ڈیل ہے اب نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

انہوں نے کہا کہ اس کیس میں اختیارات کے ناجائز استعمال یا غیرقانونی رقم لینے کا کوئی الزام نہیں ۔عدالت نیب کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرے۔ درخواست قابل سماعت ہونے پر عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد بریت کی درخواست مسترد کر دی۔